18 اکتوبر، 2011، 4:53 PM

پارلیمنٹ

امریکہ میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف جاری تحریک کی حمایت کا اعلان

امریکہ میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف جاری تحریک کی حمایت کا اعلان

مہر نیوز- 18 اکتوبر 2011ء: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے امریکہ میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف جاری "وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو" تحریک کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔

مہرخبررساں ایجنسی کے پارلیمانی نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے امریکہ میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف جاری "وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو" تحریک کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ ایرانی پارلیمانی نمائندوں نے بیان میں کہا ہے کہ جس طرح سوشلسٹ نظام ختم ہوگیا اسی طرح آج سرمایہ دارانہ نظام بھی دم توڑ رہا ہے اور یہ نظام عوامی مشکلات کو حل کرنے میں ناکام ہوگيا ہے انھوں نے کہا کہ آج سرمایہ دارانہ نظام کے سائے میں غریب لوگوں کے حقوق کو پامال کیا جارہا ہے ایرانی نمائندوں نے کہا کہ آج  امریکہ اور یورپ میں سرمایہ دارانہ نظام کا ظلم و ستم آشکار ہوگيا ہے اور امریکی اور یورپی عوام اس نظام کے ظلم و ستم کے خلاف کھڑے ہوگئے ہیں ایرانی نمائندوں نے کہا کہ امریکہ سرمایہ دارانہ نظام کی بقا کے لئے دیگر ممالک کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بناتا ہے ایرانی نمائندوں نے کہا کہ آج امریکی عوام امریکی نظام اور حکام کے ظلم و ستم کےخلاف کھڑے ہوگئے ہیں اور ہم ان کے ساتھ ہیں۔ ایرانی نمائندوں نے اس تحریک میں گرفتار ہونے والے تمام افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اور یورپی حکومتیں گرفتار شدہ افراد کی جان ومال کی حفاظت کی ذمہ دار ہیں۔

News ID 1436969

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha